کراچی: کتے کے اغوا اور بلی کے قتل کے مقدمے کی سماعت

Last Updated On 22 May,2018 05:02 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) پالتو کتے کے اغوا اور بلی کو زہر دیکر ہلاک کرنے کی کوشش کے مقدمے کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ اس وقت کتا اغوا جبکہ بلی ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ مقدمے کا کوئی گواہ یا ثبوت نہیں، ایک شہری کو حراست میں لیا مگر عدم شواہد پر چھوڑ دیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری رکھی جائینگی، کیس اے کلاس کیا جائے۔

واضح رہے کہ فرحت جمیل نامی خاتون نے گزری پولیس سٹیشن میں اپنے چوکیدار عمر دراز اور گھریلو ملازمہ رقیہ کیخلاف رپورٹ درج کرائی کہ رقیہ نے خاتون کی پالتو بلی کو زہر دیا اور چوکیدار کتے کو گھر سے لے گیا، دونوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔