لاہور(نیٹ نیوز) دنیا بھر میں ہوٹل اور ریستوران اپنے گاہکوں کو متاثر کرنے کیلئے کئی طرح کے جتن کرتے ہیں ان میں سب سے اہم کام دلچسپ انداز میں کھانا پیش کرنا ہے ۔
امریکی ہوٹل میں ایک صاحب نے چاکلیٹ مانگی تو بیرے نے چاکلیٹ چورے سے بھرپور ایک گملا ان کے سامنے رکھ دیا۔ اس گملے میں کھاد نہیں بلکہ چاکلیٹ موجود ہے ۔ایک اور ریستوران میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مشروب کے گلاس کو ہوا میں معلق دیکھا جاسکتا ہے ۔
اس تصویر میں ایک مصنوعی درخت کے اوپر پیزا کو چھتری کے انداز میں رکھ کر پیش کیا گیا ہے ۔ایک بہت بڑی ہڈی پر تھوڑا سا کھانا رکھ کر پیش کیا گیا ہے اور یہ عجیب ڈش بھی لوگوں کو متاثر کرنے کا ایک طریقہ ہے ۔ ٹوٹی ہوئی پلیٹ اور ٹوٹے ہوئے گلاس میں پیش کردہ یہ کھانا کون کھائے گا۔ چین کے ریستوران میں چھوٹے سے درخت پر پھلوں کے ٹکڑے لگا کر پیش کیے گئے ہیں۔ کیک اور مشروب آئینے پر رکھ کر پیش کیا گیا ہے جبکہ ایک انڈین ریستوران میں پنیر تکہ روایتی ستری کے اوپر رکھ کر پیش کیا گیا ہے۔