ہانگ کانگ: (دنیا نیوز) ہانگ کانگ میں بن جمع کرنا خاندان کیلئے خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے، اس حوالے سے سالانہ منعقد کئے جانے والے فیسٹیول میں جو نوجوان بلند ٹاور پر چڑھ کر جتنے کھانے کے بن جمع کرتا ہے مقامی عقیدے کے مطابق خاندان کیلئے اتنی خوش قسمتی ساتھ لاتا ہے۔
ہانگ کانگ کا سالانہ چیونگ چاؤ بن فیسٹول جس میں منچلوں کو بن جڑے 60 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ کر بن جمع کرنا پڑتے ہیں۔ جو نوجوان زیادہ بن جمع کرے وہ فاتح اور مقامی عقیدے کے مطابق اپنے خاندان کے لئے خوش قسمتی لاتا ہے۔ یہ فیسٹول ہانگ کانگ کے جزیرے پر بدھ مذہب کے بانی گوتم بدھ کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے اس موقع پر رنگا رنگ پریڈ، روائتی چینی ڈریگن ڈانس اور بچوں کا فینسی ڈریس شو منعقد کیا جاتا ہے۔