نیدرلینڈز: (دنیا نیوز) دنیا کا سب سے بڑا تازہ پانی کا موتی دی ہیگ میں نیلامی کے لیے پیش، "سوتا ہوا شیر" نامی موتی کی قیمت 6 لاکھ 27 ہزار ڈالر تک ہوسکتی ہے۔
اپنی نوعیت کے واحد موتی کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ سینکڑوں سالوں سے یہ موتی اپنی اصلی حالت میں ہے اور کسی انسانی ہاتھ نے اس کی تراش خراش نہیں کی۔
اس موتی کو آج سے دو سو چالیس سال پہلے آخری بار فروخت کیا گیا تھا۔ اب اس موتی کو دوبارہ نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
سوتا ہوا شیر کے نام سے مشہور یہ نایاب موتی ایک زمانے میں روس کی کیتھرین دی گریٹ کی ملکیت ہوا کرتا تھا۔