نئی دہلی(نیٹ نیوز) چمگادڑ قریب سے بھی گزرے تو اکثر لوگ خوفزدہ ہو جاتے ہیں یا کم از کم اسے دیکھ کر کراہت ضرور محسوس کرتے ہیں مگر بھارتی خاتون نے 400 سے زائد چمگادڑوں کیساتھ دوستی کرلی۔
بھارتی اخبار کے مطابق احمد آباد کے قریبی گائوں کی باسی 74 سالہ شانتابین براجپتی کو لوگ چمگادڑوں والی اماں کے نام سے پکارتے ہیں۔ شانتا بین کا کہنا تھا میں ان چمگادڑوں کیساتھ 10 سال سے رہ رہی ہوں یہی میراخاندان ہے ۔ کمرے میں انکی آبادی زیادہ ہونے کے بعد میں صحن میں سونے لگی ہوں اور کھانا بھی باہر ہی پکاتی ہوں۔شروع میں تو یہ مجھ سے ڈرتی تھیں اور میں ان سے ،لیکن اب ہماری آپس میں دوستی ہوگئی ہے ۔ مجھے ان سے بہت پیار ہے اور یہ بھی مجھے پسند کرتی ہیں۔