لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی سائنس دانوں کی انوکھی دریافت، لال بیگ کے دودھ میں طاقت نظر آگئی۔ کاکروچ کے دودھ کو صحت کے لیے بہترین قرار دے دیا۔
بھارتی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مادہ لال بیگ اپنے جسم سے زردی مائل دودھ نکالتی ہے جو کہ بچوں کی غذائی ضرورت کو پورا کرتا ہے، یہ دودھ مستقبل میں سپر فوڈ ثابت ہو سکتا ہے۔ انوکھی دریافت کرنے والے سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ کاکروچ کا دودھ گائے کے دودھ سے چار گنا زیادہ مفید ہے۔ یہ دودھ پروٹین سے بھرپور ہے اور اس میں دودھ کی تمام تر غذائیت موجود ہیں۔
تحقیقی ٹیم کے سربراہ لیونارڈ چیواس کا کہنا ہے کہ لال بیگ کے دودھ میں پروٹین، ضروری امائینو ایسڈز، لحمیات اور شوگر کی مناسب مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ انسانوں کی غذائی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بھی ضروری ہوتی ہے۔