دہلی: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت نے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری کردی، 4300 شہروں میں بھارتی دارلحکومت چھٹے نمبر پر، ترجمان وزیر ماحولیات کے مطابق اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں ہے۔
مودی سرکار کا بھارت انتہا پسندی کے بعد گندگی میں بھی بازی لے گیا، عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے کئی شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ 4300 شہروں پر مشتمل اس فہرست میں دارلحکومت نئی دہلی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
نئی دلی کے علاوہ ممبئی، پٹنا، آگرہ، واراناسی، سری نگر، جے پور، جودھ پور کے نام شامل ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ بھارت کو چین سے سبق سیکھتے ہوئے اپنے شہروں میں آلودگی کی شرح پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔
بھارتی وزیر ماحولیات کے ترجمان نے بھی انوکھی منطق دیتے ہوئے کہا کہ یہ خبر پریشان کن تو ہے مگر اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں۔