لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ دس سے بارہ لیچی کھانے سے کئی اقسام کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق لیچی بلڈ پریشر، نظام انہضام کی خرابی اور موٹاپے سے نجات کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ اس میں کیلوریز نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ صحت کے لیے فائدہ مند اجزاء بہت زیادہ ہیں۔ تاہم ذیابیطس کے مریضوں کو یہ پھل ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کرنا چاہیے کیونکہ اس میں مٹھاس موجود ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لیچی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مفید پھل ہے جس کی وجہ اس میں موجود وٹامنز اور منرلز ہیں۔