مائیکرو ویو میں گرم کیا گیا کھانا صحت کے لیے نقصان دہ

Last Updated On 08 May,2018 10:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ماہرین طب کا کہنا ہے کہ مائیکروویو اوون میں گرم کیے گئے کھانے کے عادی لوگ کینسر، بانجھ پن، ذیابیطس اور موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پلاسٹک کے برتن مختلف کیمیکلز سے تیار کیے جاتے ہیں۔ پلاسٹک کے برتن میں جب کھانا گرم کیا جاتا ہے تو مائیکروویو اس برتن میں کیمیکل کا اخراج کروا دیتا ہے جو کھانے میں شامل ہو کر ہمارے جسم میں داخل ہو جاتا ہے اور مختلف بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ جس سے کینسر، بانجھ پن، ذیابیطس اور موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔