خیبر پختونخوا: پولیو قطرے پلانے سے انکاری والدین کے اعدادوشمار جاری

Last Updated On 23 May,2018 08:08 pm

پشاور: (دنیا نیوز) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطبق انسداد پولیو مہم میں 26 ہزار 580 والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا۔ انسداد پولیو مہم 7 سے 10 مئی تک صوبہ بھر میں چلائی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق پشاور میں 13 ہزار 498، چارسدہ میں 2 ہزار 756، لکی مروت میں 2 ہزار 684، بنوں میں ایک ہزار 834، نوشہرہ میں ایک ہزار 287، کوہاٹ میں 598 اور ہنگو میں 195 والدین نے بچوں کو قطرے پلوانے سے انکار کیا۔ محکمہ صحت کا کہنا ہےت کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کی بڑی وجہ افواہیں ہیں۔