بھارتی سیاستدان کا جلسے میں ویرات کوہلی کو لانے کا دعوی جھوٹا نکلا

Last Updated On 29 May,2018 05:16 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وتھال گنپت گواٹے نے انتخابی مہم کے بینرز اور اشتہارات میں دعویٰ کیا کہ ان کے 25 مئی کے انتخابی جلسے میں ورارت کوہلی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

دنیا بھر میں سیاسی جماعتیں ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے مختلف طریقے اختیار کرتیں ہیں تاہم بھارتی ریاست مہاراشتڑا میں ایک سیاستدان انتخابی جلسے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ورات کوہلی کو لانے کا دعویٰ کر بیٹھا۔ کوہلی کی شرکت کی خبر وہاں آگ کی طرح پھیلی اور لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد جلسہ گاہ بھی پہنچ گئی۔

 


لیکن لوگوں کو اس وقت شدید مایوسی ہوئی جب انہیں یہ احساس ہوا کہ ان سے جھوٹ بولا گیا اور مذکورہ سیاستدان جلسے میں ورات کوہلی کے بجائے ان کے ہم شکل کو لے کر آیا ہے۔