شنگھائی: (دنیا نیوز) چین کے صوبہ سیچوان میں پانڈا گاؤں کی سیر کرنے آ نکلا۔ لوگ اپنے درمیان جنگلی پانڈہ کو آزادانہ گھومتے پھرتے دیکھ کر حیران رہ گئے۔۔
چین کے جنبو گاؤں میں انوکھا مہمان آ گیا۔ جنگل سے پانڈا آوارہ گردی کرتا گاؤں آ نکلا۔ مقامی افراد پانڈا کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے، پانڈہ ڈرے بغیر گھروں میں بھی داخل ہو گیا، کچھ لوگ جنگلی پانڈے سے خوفزدہ ہوئے تاہم کچھ اپنے کاموں میں جوں کے توں مصروف رہے۔ پانڈہ مٹر گشت کرتا رہا اور گلیوں سے ہوتا ہوا کھیتوں میں جا پہنچا جہاں سے محکمہ جنگلات کے حکام پانڈا کو ساتھ لے گئے اور جنگل میں چھوڑ دیا۔ ۔2015 کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے جنگلات میں 1387 پانڈے موجود ہیں۔۔