لاہور: (روزنامہ دنیا) تربوز گرمیوں کی بہترین سوغات سمجھی جاتی ہے اور ہر فرد بازار سے ایسا تربوز ڈھونڈتا ہے جو اندر سے سرخ رنگ کا ہو، ذرا سا پھیکا رنگ دیکھ کر تربوز کو مسترد کر دیا جاتا ہے۔
دنیا میں ایک ایسا تربوز بھی پایا جاتا ہے جس کا اندر سے رنگ زرد ہوتا ہے اور یہ سرخ تربوز سے کئی گنا زیادہ میٹھا ہوتا ہے اور شہد جیسا ذائقہ محسوس ہوتا ہے ۔ زرد تربوز میکسیکو اور امریکہ میں عموماً مل جاتا ہے جبکہ تربوز اور ٹماٹروں کو سرخ رنگ دینے والے اینٹی آکسیڈنٹ ’’ لائیکوپین‘‘ کی کمی کی وجہ سے اس کا رنگ زرد ہوتا ہے ۔ اپنے رنگ سے یہ بظاہر لیموں سے مشابہت رکھتا ہے اور دیکھنے میں لگتا ہے کہ اس کا ذائقہ ترش ہو گا لیکن اس تربوز کی مٹھاس شہد کے جیسی ہوتی ہے۔