پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے جنوبی علاقوں میں گائے پالنے والوں کی سالانہ ہجرت، مویشیوں کے سینگوں پر رنگ برنگ نقلی پھول، اور گلے میں بندھی گھنٹیوں کا سریلا شور سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لیتا ہے۔
موسم سرما کے رخصت ہونے پر سرسبز چراگاہوں کی تلاش میں گوالے ہجرت کرتے ہیں، یہ موقع لوگوں اور سیاحوں کے لئے انجوائے کرنے کا ہوتا ہے۔ گوالے اپنے مویشیوں کو سجا بنا کر لے جاتے ہیں جنہیں دیکھنے کے لئے لوگوں کا رش لگ جاتا ہے۔ ساٹھ کلومیٹر کا یہ سفر دو دن میں طے ہوتا ہے اور گوالے اپنے جانور لے کر سطح سمندر سے 1300 میٹر بلند مقام اوبراک میں گرمیاں گزارتے ہیں۔