ترکی کا ڈھائی ہزارسال پراناشہربرائے فروخت

Last Updated On 30 May,2018 12:39 pm

استنبول(نیٹ نیوز ) ترکی میں ایک 2500سال قدیم شہر انتہائی مناسب قیمت پر فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ ترکی میں ایک 2500سال قدیم شہر انتہائی مناسب قیمت پر فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔

ویب سائٹ curbed.com کی رپورٹ کے مطابق اس قدیم یونانی شہر کا نام (Bargylia)ہے جو موجودہ ترکی کے علاقے (Bogazici)میں واقع ہے ۔ اس شہر کا رقبہ ساڑھے 81ایکڑ ہے جو 75لاکھ ڈالر(تقریباً 75کروڑ روپے ) میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے ۔

اس شہر میں ایک قلعے اور گھروں کی باقیات موجود ہیں اس کے علاوہ ایک تھیٹر، ایک قدیم عبادت گاہ اور قبرستان کے علاوہ اس میں قدیم زمانے کی دیگر کئی چیزیں موجود ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے ہمیں امید ہے یہ شہر وزارت برائے ثقافت و سیاحت خرید کر اسے محفوظ کرے گی۔ اگر اسے کسی شخص نے انفرادی طور پر خرید لیا تو وہ یقینا یہاں نئی تعمیرات کرے گا جس سے یہ قدیم شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیگا۔