فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی اجلاس، وزیرِاعظم شرکت کرینگے

Last Updated On 15 May,2018 09:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے او آئی سی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے ترک وزیرِاعظم کی دعوت قبول کر لی۔

ترک وزیرِاعظم نے پاکستان کے وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کیا اور 18 مئی کو فلسطین کے معاملے پر ہونے والے او آئی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں، پاکستانی فلسطینیوں کی آزاد ملک کیلئے پُرامن جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ او آئی سی کا خصوصی اجلاس ترکی کی درخواست پر ہو رہا ہے۔ اجلاس میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتلِ عام سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور ہو گا۔ وزیرِاعظم نے ترکی کے بروقت اقدام کو سراہا۔

 

Advertisement