انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک پر الزام لگایا ہے کہ وہ دنیا کو دھمکا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایران جوہری معاہدے سے نکلنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔
انقرہ میں افطار عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ جن ممالک کے پاس 15 ہزار سے زائد جوہری ہتھیار ہیں، وہ اس وقت دنیا کو دھمکا رہے ہیں۔
مشرق وسطیٰ کو تمام طرح کے جوہری ہتھیار سے پاک کرنا ہو گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق جوہری ہتھیاروں سے پاک سے ان کا اشارہ بظاہر اسرائیل کی جانب تھا کیونکہ مشرق وسطیٰ میں صرف اسرائیل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں۔ انھوں نے امریکا کو ایران جوہری معاہدے سے نکلنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔