استنبول انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو جہاز آپس میں ٹکرا گئے

Last Updated On 14 May,2018 06:26 pm

استنبول: (دنیا نیوز) ترکی کے استنبول انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو جہاز آپس میں ٹکرا گئے، خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

ترکی کے استنبول ائیرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ترکی ائیرلائن کا مسافر بردار طیارہ ابھی ہوائی اڈے پر اترا ہی تھا کہ پیچھے سے آنے والے جنوبی کوریا کا جہاز قریب سے گزرتے ہوئے ترکی ائیرلائن کے طیارے کی دم سے ٹکرا گیا، جس کے باعث طیارے کی دم الگ ہوگئی۔

تاہم جہاز میں سوار 222 افراد جن میں کریو کے سولہ افراد بھی شامل تھے محفوظ رہے۔حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔