بس میں سوار 50 افراد میں پاکستانی بھی موجود تھے ،تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ کھمبے سے ٹکرا گئی
اجدیر (دنیا نیوز ) ترکی کے مشرقی صوبے اجدیر میں ایک بس حادثے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی،افغان اور ایرانی شامل ہیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق بس میں پچاس سے زائد افراد سوار تھے۔ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا۔
بس کھمبے سے ٹکرا گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ بس سے گرنے والے کچھ مسافر پیچھے سے آنے بس کی زد میں آ کر کچلے گئے۔ پولیس نے دوسری بس کے ڈرائیور اور تیرہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے بس میں غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے۔