ترک حمایت یافتہ شامی باغیوں نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے کردوں کے زیر کنٹرول شہر عفرین کے مرکزی حصے پر قبضہ جما لیا ہے۔ شہر کے وسط میں نصب کرد ہیرو کا مجسمہ گرا دیا گیا، اہم عمارتوں پر ایف ایس اے اور ترکی کے پرچم لہرا دیے گئے جبکہ گلیوں میں ترک فوج کے ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں گشت کر رہی ہیں۔
ترک صدر طیب اردوان نے بھی عفرین پر قبضے کی تصدیق کر دی ہے۔ خیال رہے کہ عفرین پر گزشتہ سات سال سے شامی کرد باغیوں کا قبضہ تھا جن کے خلاف ترکی نے رواں سال 20 جنوری کو آپریشن کا آغاز کیا تھا۔