کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانیوں کے تعاون سے بیت السلام فاونڈیشن نے شامی مہاجرین کے لیے 30 ایمبولینس اور امداد کی بڑی کھیپ روانہ کردی۔
بیت السلام فاونڈیشن کے سربراہ مولانا عبدالستار حفیظ اللہ کے گزشتہ ماہ ترکی دورے کے دوران ترک حکومت سے کیے گئے وعدے کی تکمیل ہوگئی۔ بیت السلام فاونڈیشن نے پاکستانی مخیر حضرات کے تعاون سے تیس جدید ایمبولینس، ساڑھے چار ہزار ٹینٹ اور بسکٹس کے دوہزار کارٹن شام میں خانہ جنگی سے متاثرہ افراد کے لیے روانہ کیے ہیں۔
شام میں خانہ جنگی سے متاثرہ لاکھوں افراد کی مدد کے لیے بیت السلام فاونڈیشن پہلے بھی کئی اقدامات کرچکی ہے، جن میں فری روٹی تندور، میڈیکل کیمپ، ادویات اور دیگر میڈیکل سہولیات شامل ہیں۔