بے قابو بحری جہاز کی ٹکر سے تاریخی عمارت تباہ

Last Updated On 08 April,2018 07:27 pm

استنبول: (دنیا نیوز) آبنائے باسفورس میں بے قابو بحری ٹینکر سمندر کے کنارے اٹھارویں صدی میں تعمیر کردہ تاریخی عمارت سے ٹکرا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹینکر روس سے سعودی عرب جا رہا تھا جب فنی خرابی کے باعث اسے استنبول کی جانب موڑ دیا گیا۔ ساحل کے قریب رفتار کم نہ ہونے کے باعث بحری ٹینکر ساحل پر واقع اٹھارویں صدی میں تعمیر کردہ بنگلے سے ٹکرا گیا، جس سے بنگلے کو شدید نقصان پہنچا۔

 

ٹکراؤ کے وقت عمارت کے اندر کئی سیاح موجود تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔