استنبول: (دنیا نیوز) ترک حکومت نے استنبول میں اسرائیلی قونصل جنرل کو فوری طور پر ملک چھوڑے کا حکم دیا گیا ہے، ترکی نے قدم اسرائیل کے جواب میں اٹھایا ہے جس نے مقبوضہ بیت المقدس میں تعینات ترک قونصل جنرل کو ملک سے نکال دیا۔
ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ استنبول میں اسرائیلی قونصل جنرل کو فوری طور پر ملک چھوڑے کا حکم دیا گیا ہے، ترکی نے قدم اسرائیل کے جواب میں اٹھایا ہے جس نے مقبوضہ بیت المقدس میں تعینات ترک قونصل جنرل کو ملک سے نکال دیا۔ امریکا کے سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے خلاف ہوئے ہنگاموں میں 60 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت پر سفارتی جنگ شروع ہو چکی ہے۔ ترکی نے امریکا اور اسرائیل سے اپنے سفیر واپس بلا لئے جبکہ اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کر دیا ہے۔