لاہور: (روزنامہ دنیا) جاپانی کمپنی سان ریو کا متعارف کردہ کارٹون کردار 'ہیلو کٹی' تو پوری دنیا میں مقبول ہے ہی لیکن اب بہت جلد ہیلو کٹی ٹرین بھی متعارف ہونے جا رہی ہے۔
جی ہاں جاپان کی شنکاسن بلٹ ٹرین بنانے والی ویسٹ جاپان ریلوے کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 30 جون کو نئی شنکاسن بلٹ ٹرین متعارف کروائیگی جسکی تھیم ہیلو کٹی ہوگی۔ اس ٹرین کو مکمل طور پر ہیلو کٹی کی کوٹنگ سے مزین کیا گیا ہے جس کی برتھوں سے لے کر نشستیں اور اندرونی و بیرونی حصہ بھی ہیلو کٹی کی طرح گلابی اور سفید رنگوں پر مشتمل ہے ۔ اس ٹرین کا ٹکٹ ایڈوانس میں بھی بُک کیا جاسکتا ہے یا پھر جس دن جانا ہو اُسی وقت ٹکٹ کٹائیں اور سفر کے مزے اڑائیں۔