پیرس (دنیا نیوز ) پندرہ کروڑ برس پہلے پائے جانے والے ڈائنو سار کا ڈھانچہ 20 لاکھ یورو میں نیلام ہو گیا، نیلامی فرانس کے دارالحکومت پیرس کی پہچان ایفل ٹاور پر کی گئی۔
اسے ایک فرانسیسی شخص نے خریدا ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ اسے عوام کے دیکھنے کے لئے رکھے گا، نو میٹر لمبا ڈھانچہ تقریباً ستر فیصد تک اصل ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ گوشت خور ڈائنوسار کی نسل تھیرو پوڈ سے تعلق رکھتا ہے۔ اسے دو ہزار تیرہ میں امریکا کی ریاست وایومنگ میں دریافت کیا گیا تھا اور یہ ایک برطانوی شخص کی ملکیت تھا۔