پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں فارمولا ای کار ریسنگ کا دلچسپ ایونٹ، میزبان ملک کے ڈرائیور ایرک نے جیت لیا ہے۔
فرانس میں فارمولا ای کار ریسنگ چیمپئن شپ کا فیصلہ کن روز، دنیا بھر کے ماہر ڈرائیورز کی شاندار پرفارمنس، ایک دوسرے پر برتری کیلئے سب نے بھرپور محنت کی۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان ملک کے ڈرائیور ایرک ویرن نے ساتھی ڈرائیورز کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے کم ترین وقت میں مقررہ فاصلہ طے کر کے ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا۔