فرانس: معاشی اصلاحات کیخلاف مظاہرے جاری، ریلوے سروس معطل

Last Updated On 03 April,2018 05:50 pm

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں معاشی اصلاحات کے خلاف مظاہرے اور ہڑتالیں جاری ہیں۔ ریلوے سروس معطل ہوکر رہ گئی۔ ائیر فرانس کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث پچیس فیصد پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

بین الا اقوامی میڈٰیا کے مطابق صدر میکرون کو پہلے ہی سال شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ معاشی اصلاحات کی کوشش پر ملک بھر کے ورکرز یونین سراپا احتجاج بن گئے۔ ریلوے ملازمین نے ہفتے میں دو دن ہڑتال کا اعلان کیا تو ملک بھر میں ریل سروس معطل ہو کر رہ گئی۔ یورپ ممالک کو جانی والی ٹرینیں بھی ہڑتال کے باعث روانہ نہ ہوسکیں۔

دوسری جانب تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر ائیر فرانس کے ملازمین نے بھی ہڑتال کر دی جس کے باعث قومی ائیر لائن کی 25 فیصد پروازیں منسوخ اور سینکڑوں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔