کرسچن مولک پیراشوٹ کے ذریعے پرندوں کے جھنڈ میں پہنچ جاتا ہے، اس کی اس مہم میں بیوی بھی بھرپور ساتھ دیتی ہے
پیرس(نیٹ نیوز) فرانس سے تعلق رکھنے والے ایک باصلاحیت شخص نے پرندوں کی طرح اڑان بھرنے کا شوق پورا کرتے ہوئے ایسا حیرت انگیز سٹنٹ پرفارم کیا کہ شائقین دنگ رہ گئے۔
یہ شخص پیرا شوٹ کے ذریعے ہزاروں فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا اور پرندوں کے جھنڈ کے پیچھے فضا میں اڑتے ہوئے شاندار کارنامہ انجام دے کر لوگوں کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی۔ 58 سالہ کرسچین مولک برڈ مین کے طور پر مشہور ہوچکا ہے جبکہ کئی اڑانوں میں اس کی اہلیہ بھی اس کے ساتھ ہوتی ہے۔
کرسچین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ پرندوں کو ساتھ اڑنے پر مائل کرنا ایک مشکل اور طویل عمل ہے لیکن یہ تجربہ نہایت ہی دلچسپ ہوتا ہے۔ کرسچین کی اڑان بھرنے کی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھر پور وائرل ہورہی ہیں جنہیں دیکھ کر شائقین خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔