پیرس: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی بربریت کی گونج پیرس تک پہنچ گئی، ایفل ٹاور کے سامنے مظاہرین کی بڑی تعداد نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا اور بھارت کیخلاف نعرے لگاتے ہوئے ظلم و ستم بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
پاکستانیوں کی بڑی تعداد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے مظاہرے میں شریک ہوئی، مظاہرین نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی گولیوں کی بوچھاڑ کے سامنے سینہ سپر آزادی کے متوالوں کی شھادتوں کا نوٹس لینے اور مسئلہ کشمیر جلد حل کرانے کا مطالبہ کیا۔