پیرس: (دنیا نیوز) فرانس نے شامی صدر بشار الاسد سے سب سے بڑا قومی اعزاز لیجن آف آنر واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر میکرون نے بشار الاسد سے اعزاز واپس لینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ان کو 2001 میں فران کے اعلیٰ قومی اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ متنازعہ فلم پروڈیوسر ہاروے ونسٹین اور ڈوپنگ میں ملوث سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ سے بھی یہ اعزاز واپس لیا جائے گا۔