لاہور(نیٹ نیوز) دنیا بھر میں کشادہ اور بلند ترین عما رتوں میں ریسٹورنٹ تو بہت بنائے جاتے ہیں لیکن تھائی لینڈ میں پرندوں کے گھونسلوں سے متاثر ہو کر ایک ایسا ہی منفرد ریسٹورنٹ قائم کیاگیا ہے جہاں درخت پر لٹکتے گھونسلے میں بیٹھ کر کھانا کھایا جاتا ہے اور قدرتی ماحول سے لطف اٹھایا جاتا ہے۔
یہ ریسٹورنٹ بانس کے ڈنڈوں کی مدد سے ایک دیوہیکل گھونسلا بنا کر درخت پر لٹکایا گیا ہے جہاں آنے والوں کو اس میں بٹھا کر رسی کی مدد سے کھینچا جاتا ہے اور درخت پر لٹکا دیا جاتا ہے اس گھونسلا نما ریسٹورنٹ کی ایک اور انوکھی بات یہ بھی ہے کہ اس میں ویٹر ززپ لائن پر ٹارزن کی طرح لٹک کر آتے اور مزے مزے کے کھانے پیش کر تے ہیں ۔