سوئٹرزلینڈ: (ویب ڈیسک) سوئٹرزلینڈ میں ایک برطانوی اور ایک آسٹریلوی سیاح سیلفی کا شوق پورا کرنے کے لیے 90 میٹر اونچی دیوار سے گر کر ہلاک ہوگئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ سوئٹرزلینڈ کے ساحلی شہر لشبونہ کے قریب پیش آیا، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ چالیس سالہ برطانوی سیاح اور تیس سالہ آسٹریلوی خاتون نے ایک خاکروب سے کہا کہ وہ ان کی سیلفی بنائے جب کہ وہ دونوں نوے فٹ بلند دیوار پر چڑھ گئے۔ ساحلی شہر کی ریسکیو فورس کے سربراہ نے بتایا کہ ایسے لگتا ہے کہ سیلفی کے دوران ان میں سے ایک کا پاؤں پھسلا اور وہ گرنے لگا تو دوسرے نے اسے بچانے کی کوشش کی چنانچہ دونوں اونچی دیوار سے نیچے آگرے اور دونوں کی موت واقع ہوگئی۔
یہ بھی امکان ہے کہ وہ خود سیلفی بنا رہے تھے کہ ان کے ہاتھ سے موبائل گرا اور وہ اسے پکڑنے کے لیے لپکے۔ خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں سیلفی کےجنون نے ایسے کئی المناک حادثات کو جنم دیا ہے۔