بلغاریہ: (دنیا نیوز) چرتے ہوئے غلطی سے سرحد پار کرنے والی گائے کو سزائے موت سے بچا لیا گیا۔
پینکا نامی گائے بلغاریہ کی سرحد پار کرکے سربیہ چلی گئی تھی، جہاں اس کے غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر سربین حکومت نےموت کی سزا سنائی تھی۔تاہم پال نامی شخص نے سزائے موت کے خلاف مہم چلانا شروع کر دی، جس سے بلغاریہ کے حکام بھی حرکت میں آگئے۔ انھوں نے غیرقانونی طور پر دوسرے ملک جانے والی گائے کے لیے اقدامات کیے۔
پال نے گائے کی سزائے موت کے خلاف ایک آن لائن پٹیشن شیئر کی جس پر 30 ہزار سے زائد دستخط موصول ہوئے۔ اس پٹیشن کی نتیجے میں حکام کو پینکا کو سزائے موت دینے کا فیصلہ واپس لینا پڑا اور اس کی جان بخشی کر دی گئی۔