چین میں سالانہ ڈریگن بوٹ ریس کے دلچسپ مقابلے ہوئے جن میں درجنوں خواتین نے بھرپورشرکت کی اور کشتیاں چلاتے ہوئے خوب ریس لگائی۔
بیجنگ (نیٹ نیوز)ٹورنامنٹ میں چین و مختلف ممالک کی خواتین کھلاڑیوں کی چار ٹیموں نے حصہ لیا اور کشتیوں کی ریس لگائی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس تین روزہ مقابلے کے آخری روز کھلاڑیوں نے کشتیوں کی ریس لگاتے ہوئے نہ صرف سو،دو سو، اور پانچ سو میٹر کا مقررہ فاصلہ طے کیا بلکہ اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی خوب کیا۔
اس سنسنی خیز مقابلے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعدادموجود تھی جنہوں نے نا صرف اس ایونٹ کو انجوائے کیا بلکہ خواتین کھلاڑیوں کی مہارت کی خوب داد دی۔