نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں ایک شوہر نے نئی نویلی دلہن کو داڑھی کے بال آنے پر طلاق دے دی۔
انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک شوہر نے عدالت میں طلاق کے خلاف دائر درخواست کے جواب میں کہا کہ اس نے کبھی شادی سے قبل دلہن کو نہیں دیکھا تھا اور نہ کبھی اس سے بات کی تھی، جب پہلی بار ملاقات کرائی گئی تو لڑکی نے چہرے پر دوپٹہ لپیٹ رکھا تھا جس کی وجہ سے اس کا چہرہ چھپا ہوا تھا۔
شوہرنے موقف اپنایا کہ سسرالیوں نے رشتہ طے کر کے جلد سے جلد شادی کرادی اور جب شادی کے پہلے دن اس نے بیوی کو دیکھا تواس نے میک اپ کر رکھا تھا تاہم ایک ہفتے بعد جب وہ بیرون شہرنوکری سے گھر لوٹا تو دلہن کی داڑھی دیکھ کر چونک گیا، اس کے علاوہ دلہن کی آواز بھی تبدیل تھی اور وہ مردانہ آواز میں بات کر رہی تھی جس پر اسے طلاق دے دی۔