فرانس (دنیا نیوز ) فرانس میں گھڑ دوڑ کے موقع پر خواتین میں ہیٹ پہننے کا دلچسپ مقابلہ ہوا، رنگ برنگ منفرد ہیٹ ریس کورس میں آئے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہیٹ پہننے کا منفرد مقابلہ ہوا۔
گھڑدوڑ دیکھنے آئی خواتین دیدہ زیب، خوبصورت، منفرد ہیٹ پہن کر خوب تیار ہو کر ریس کورس پہنچ گئیں۔ گلاس سے سجے ٹی کپ سے بنے رنگ برنگے ہیٹ مرکز نگاہ رہے۔
پوزیشن حاصل کرنے والی خواتین کے چہرے بھی کھل اٹھے۔ خواتین کا کہنا تھا کہ منفرد ایونٹ میں حصہ لینے کا احساس مسحورکن رہا۔