فرانس :سائیکلنگ ایونٹ کا چوتھا مرحلہ جولیان کے نام

Last Updated On 08 June,2018 03:49 pm

فرانس (دنیا نیوز ) فرانس میں جاری سائیکلنگ چیمپئن شپ کا چوتھا مرحلہ میزبان ملک کے سائیکلسٹ جولیان نے جیت لیا ہے۔ فرانس میں جاری سائیکلنگ چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔

چوتھے مرحلے میں دنیا بھر کے ماہر رائیڈرز نے شاندار پرفارمنس پیش کی، بارش کے باعث گیلے ٹریک کے باوجود سب نے ایک دوسرے پر برتری کیلئے خوب جان لگائی۔

فرانس کے سائیکلسٹ جولیان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کر کے چوتھا راؤنڈ اپنے نام کر لیا۔ ایونٹ میں اٹلی کے جیانی کو مجموعی برتری حاصل ہے۔