لاہور: (دنیا نیوز) یورپ میں ایک ملک ایسا بھی ہے جس کے سارے باسی کم گو ہیں، کم بولنا لیٹویا کی تہذیب و ثقافت کا حصہ ہے۔
کچھ لوگ کم گوہوتے ہیں لیکن اگر پورا ملک ہی کم گو ہو تو یہ حیران کن بات ہے۔ دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے جسے کم گو ملک کہا جاتا ہے۔ جی ہاں ! کم بولنا یورپی ملک لیٹویا کی ثقافت میں شامل ہے۔ لیٹویا کے باشندے نہ صرف کم بولتے ہیں بلکہ تنہائی پسند بھی ہیں۔
لیٹویا کے لوگ اجنبیوں کو ملنے سے اجتناب کرتے ہیں، اپنوں سے مل بھی لیں تو چہرے پر مسکراہٹ نہیں ہوتی، لیٹویا کے دارالحکومت ریگا کے گائڈ فلپ برزولس کا کہنا ہے لوگ یہاں ایک دوسرے کا سامنا کرنے سے کتراتے ہیں اس لیے کھلی سڑکوں کی بجائے وہ گلیوں سے سفر کرنا پسند کرتے ہیں یہاں پروگرامز بھی نہیں ہوتے۔