لان سنوارنے کی مشینوں سے دوڑ کا مقابلہ

Last Updated On 04 July,2018 02:02 pm

آرکنساس (دنیا نیوز ) امریکی منچلوں نے گھر کے لان کو خوبصورت بنانے کے لئے بنائی مشینوں کا ایک اور استعمال شروع کر دیا، مشینوں کے ساتھ دوڑ لگانا ان کا مشغلہ بن گیا ہے۔

یہ مشینیں تو بنائی گئی تھیں لان کو سنوارنے کے لئے، لیکن امریکا کی ریاست آرکنساس کے علاقے ایمرسن میں انہیں دوڑانے کا مقابلہ کیا جاتا ہے۔ پرپل ہل پی فیسٹول کے موقع پر سالانہ روٹری ٹلر ریسنگ ورلڈ چیمپئن شپ کا اہتمام کیا گیا۔

یہ ریس انیس سو نوے میں کچھ مقامی لوگوں نے مذاق میں شروع کی تھی جو اب سالانہ فیسٹول کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ مردوں اور خواتین کے الگ الگ مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں۔ اس برس کوڈی فولر نے مردوں کا جبکہ لورن سمتھ نے خواتین کا مقابلہ جیتا۔