دبئی مراکل گارڈن دنیا کے چند خوبصورت باغوں میں ایک

Last Updated On 11 July,2018 03:47 pm

دبئی (نیٹ نیوز ) دبئی مراکل گارڈن کو دنیا کے چند خوبصورت باغوں میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ دبئی میں واقع اس خوبصورت باغ کا افتتاح 2013 ء میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کیا گیا تھا۔

اپنے خوبصورت اور دیدہ زیب رنگوں کے پھولوں کی بدولت اسے دنیا کے چند خوبصورت قدرتی پھولوں والے باغوں میں شامل کیا گیا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق اس باغ میں ایک کروڑ سے زائد مختلف رنگوں کے پھول اس خوبصورت انداز میں اگائے گئے ہیں کہ دیکھنے والے کی آنکھیں خیرہ ہوجاتی ہیں۔