بیونس آئرس (دنیا نیوز ) ارجنٹائن میں ایک نئی دریافت میں ماہرین کا کہنا ہے کہ تین کروڑ سال پہلے کرہ ارض پر پائے جانے والے دیوہیکل جانوروں کا وزن دس ٹن یعنی خلائی شٹل کے برابر تھا۔
ارجنٹائن میں پہلے دیو قامت ڈائنوسار کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔ شمالی مغربی حصے میں محققین کو چار جانوروں کی باقیات ملیں۔ ماہرِمعدوم حیوانات کا کہنا ہےکرہ ارض پر پائے جانے والے کچھ جانوروں کا وزن خلائی شٹل جتنا تھا۔
تین کروڑ سال قدیم ان جانوروں کا وزن دس ٹن کے برابر تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ نئی مخلوق جسے انجینٹیا پرائما کانام دیا گیا ہے،،اور دیگر چھوٹے جانور ایک گروہ کی صورت رہتے تھے۔ ۔