لاہور(نیٹ نیوز) فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا بخار پوری دنیا پر سوار ہے ، اب فرانس میں تیزی سے پھیلنے والے اس ٹرینڈ کو ہی دیکھ لیں جس میں فٹبال گراؤنڈ کو ڈانس فلور مانتے ہوئے ماہر ڈانسرز نے منفرد انداز میں کھیل پیش کیا۔
فرانس میں ڈانسنگ کے دوران فٹبال کھیلنے کا ٹرینڈ زور پکڑ رہا ہے جس میں پلیئرز ڈانس کرتے ہوئے کھیل پیش کرتے ہیں اور ایسے ایسے کرتب دکھاتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔
کوئی پلیئر ٹھمکے لگاتے ہوئے فٹبال کو کک لگاتا ہے تو کوئی کھلاڑی مون واک کرتے ہوئے گول کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ڈسکو فٹ بال نامی اس کھیل کو دیکھنے بھی بڑی تعداد میں شائقین گراؤنڈ کا رُخ کر رہے ہیں۔