کولکتہ(نیٹ نیوز) بھارتی شہروں میں ٹریفک کے اژدہام کا یہ حال ہے کہ گاڑیاں بمپر ٹو بمپر چلتی ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر ہارن کا شور زیادہ سنائی دیتا ہے ۔
سڑکوں پر ہارن کے شور کے اس آلودہ ماحول میں ایک ایسا بس ڈرائیور بھی ہے جس نے گزشتہ 19 برس سے ایک بار بھی ہارن نہیں بجایا جس کے اعتراف میں انہیں ’’مانوش میلہ‘‘ یعنی انسانیت کے میلے کی انتظامیہ نے مانوش سنمن ایوارڈ سے نوازا ہے ۔
دیپک داس نامی یہ ڈرائیور بس چلانے سے قبل بھارت کی مشہور شخصیات کے ڈرائیور رہ چکے ہیں جن میں طبلہ بجانے والے پنڈت تنموئے بوس، گٹار سٹ کنال اور دیگر شامل ہیں اور ان تمام شخصیات نے دیپک کی ہارن نہ بجانے کی عادت کو سراہا ہے۔