لاہور(نیٹ نیوز) کارپوریٹ سیکٹر سے متعلقہ تقریباً ہر ہی شعبے میں مردوں کو ٹائی پہننا پڑتی ہے لیکن ایک نئی تحقیق نے متنبہ کیا ہے کہ اچھی ڈریسنگ کیلئے استعمال کی جانیوالی ٹائی دماغ تک رسائی کرنیوالی اہم رگوں کو سکیڑ سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جرمنی میں 30 نوجوان مردوں پر ایک معمولی سی تحقیق کی گئی جس میں سائنسدانوں کو ایم آر آئی کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ ٹائی باندھنے والے افراد کے دماغ کی کارکردگی میں واضح کمی آئی تھی جن کے خون کا بہاؤ 7.5فیصد تک گر گیا۔
ماہرین کے مطابق ایسا ہونا فرد کے حواس کی کارکردگی کو متاثر کرنے کیلئے کافی ہے۔