لاہور: (روزنامہ دنیا) چٹ پٹے مصالحے دار کھانے چٹورے افراد کو بےحد پسند ہوتے ہیں لیکن تیکھا کھانے کے شوقین اس شخص کے تو کیا ہی کہنے کہ جس نے دنیا کی تیز ترین مرچیں کھانے کا انوکھا کارنامہ پیش کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
چین میں مرچیں کھانے کاسالانہ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں تیکھا کھانے کے شوقین ا فراد نے حصہ لیا اور پانی و مرچوں سے بھرے ٹب میں بیٹھ کر ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کی۔ منفرد نوعیت کے اس مقابلے میں جہاں تیز مرچوں نے کئی شرکا کے کانوں سے دھوئیں نکال دیئے وہیں چین کے چلی کنگ نے 1منٹ میں 50مرچیں چٹ کر کے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔