لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں پیڈل کاروں کی ریس ہوئی جس میں شریک ٹیموں نے 1.4 کلو میٹر ٹریک کے 71 چکر لگائے۔ ہزاروں شائقین اپنی پسندیدہ ٹیموں کو داد دے کر حوصلہ افزائی کرتے رہے۔
برطانیہ کے علاقے ہیمپشائر کے قصبے رنگ وڈ میں پیڈل کاروں کی ریس منعقد کی گئی، برٹش پیڈل کار گرینڈ پرکس ہر دو برس بعد منعقد کی جاتی ہے، اس بار اس ریس میں 33 ٹیموں نے حصہ لیا۔
قصبے کی سڑکوں پر بنے 1.4 کلومیٹر طویل ٹریک کے 71 چکر لگانا ہوتے ہیں، باپ اور بیٹے پر مشتمل ٹیم نے اپولو ریسنگ نمبر 2 ریس جیت لی جو ہزاروں لوگوں نے دیکھی اور اپنی پسندیدہ ٹیموں کو داد دے کر حوصلہ افزائی کی۔