لاہور: (روزنامہ دنیا) حقیقی زندگی میں بھی لوگوں کو سپائیڈر مین کے تخلیقی کردار نے اتنا متاثر کردیا ہے کہ اب عام لوگ بھی اس کردار کی خصوصیات اپناتے ہوئے ان کا عملی مظاہرہ کرتے نہیں ہچکچاتے۔
55 سالہ فرانسیسی باشندہ ایلن رابرٹ جس کا نک نیم سپائیڈر مین ہے شاید اس کردار سے کچھ زیادہ ہی متاثر ہے اسی لئے وہ اب تک دنیا بھر کی100 سے زائد بلند و بالا عمارتیں سر کر چکا ہے۔ گزشتہ روز رابرٹ نے ہانگ کانگ کی165میٹر بلند فور سیزن ہوٹل کی بلڈنگ کو 35 سے 40 منٹ میں بنا کسی حفاظتی آلات کے سر کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا جسے دیکھنے سینکڑوں مقامی باشندے اور پولیس اہلکاربھی موجود تھے۔