چینی شخص نے 500 کلو وزنی کدو اُگا لیا

Last Updated On 10 July,2018 03:22 pm

لاہور(نیٹ نیوز)غذایت سے بھرپور کدو ،یوں تو سبھی کو اچھے لگتے ہیں لیکن کدو وہ بھی اتنا بڑا شاید ہی آپ نے دیکھا ہو۔


چین میں ایک شخص نے دیوہیکل کدواُگا کر دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والے کسان نے اپنے کھیت میں ایک دو کلو نہیں بلکہ 500 کلو وزنی اور 1.7 میٹر قطر والا دیوہیکل کدو اُگانے کی ٹھانی اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا۔