کیف: (روزنامہ دنیا) یوکرائن میں ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا خاندان دنیا کا سب سے بڑا خاندان ہے اور اس نے اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کیلئے بھی درخواست دے دی ہے۔
پویل سیمینیوک نامی 87 سالہ شخص کا کہنا ہے کہ ابھی دو ہفتے قبل ہی ان کے خاندان میں ایک اور ننھے منے فرد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ان کے خاندان کے افراد کی تعداد 346 ہوگئی ہے۔ سیمینیوک کا خاندان جنوبی یوکر ائن کے اوڈیسا اوبلاسٹ خطے کے ڈوبروسلیو گاؤں میں رہائش پذیر ہے۔ پویل کے خاندان میں اس کے بچوں کی تعداد 13، پوتے پوتیوں یا نواسے نواسیوں کی تعداد 127، پڑپوتوں اور پڑپوتیوں کی تعداد 203 ہیں اور پڑپوتوں کے تین بچے بھی خاندان میں شامل ہیں۔