نیویارک (دنیا نیوز ) امریکی کمپنی کے مالک نے ساری رات پیدل چل کر کام پر پہنچنے والے ملازم کو اپنی گاڑی تحفے میں دے دی۔ کام کی لگن ہو تو ایسی کہ جس کی دنیا بھر میں مثال دی جائے۔
امریکا میں سامان منتقل کرنے والی کمپنی کاایک ملازم سوشل میڈیا کا ہیرو بن گیا۔ برمنگھم کا رہائشی والٹر 32 کلومیٹر پیدل چل کر اپنی ڈیوٹی نبھانے پہنچا تھا۔ کہانی سوشل میڈیا پر پہنچی تو لوگوں نے والٹر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو لوک مارکلن ریاست ٹینیسی سے اپنے اس نئے ملازم کو دیکھنے کے لیے آئے اور والٹر کے ساتھ کافی پینے کے بعد انہوں نے اپنی فورڈ ایسکیپ گاڑی بطور انعام اپنے ملازم کو دے دی۔